الانباٹر، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)منگولیا کے دارالحکومت میں ہو رہی ایک سربراہی کانفرنس میں نائب صدر حامد انصاری سمیت یورپ اور ایشیاء کے رہنماؤں نے آج بین الاقوامی دہشت گردی کے تمام فارمیٹس کی مذمت کی اور ایسے حملوں کے لئے ذمہ دار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔11ویں ایشیاء یورپ اجلاس کے20سال پورے ہونے کے موقع پر یورپ اورایشیا ء کے لیڈریہاں آئے ہیں۔ایک سرکاری بیان کے مطابق ان رہنماؤں نے بین الاقوامی دہشت گردی پر ایک خاص بیان کی حمایت کی جس میں دہشت گردی کے تمام فارمیٹس اور اس کے نتائج، چاہے اسے کسی نے بھی کہیں بھی اور کسی بھی مقصد سے کیوں نہ انجام دیا ہو، کی سختی اور واضح مذمت کی گئی۔ رکن ممالک میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ ان رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے منشوراوربین الاقوامی قانون کے تحت دیگر ذمہ داریوں کے مطابق حملوں کے لئے کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پرزور دیا۔دو دن پہلے ہی فرانس نیس شہر میں دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔ایک مکمل سیشن سیشن میں کلیدی طورپرنائب صدرحامد انصاری نے دہشت گردوں کو رقم مہیا کرانے والے اور ان کے سپانسرز کو الگ تھلگ کرنے کی سختی سے اپیل کی اورکہاکہ اب رہنماؤں کو محض مذمت کرنے کی بجائے ٹھوس عملی کارروائی کرنی چاہئے۔